Live Updates

کرپشن کے خلاف مہم میں پاکستانی عوام وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں

پیر 23 دسمبر 2019 15:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2019ء) کرپشن کے خلاف مہم میں پاکستانی عوام وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں کیونکہ عمران خان نظریے کا نام ہے، اب ملک میں کرپشن کی گنجائش نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک ِانصاف کے رہنماء وسابق صوبائی وزیر چودھری فرخ جاوید گھمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ کرپشن اور کرپٹ مافیا دونوں ہی ملک و قوم کے دشمن ہیں ، کرپٹ لوگوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے قوم کوحکومت کا ساتھ دینا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک میں وہی لوگ سیاست کریںگے جو سیاست کو عبادت سمجھیں گے سیاست کو کاروبار بنانے والے اب پاکستان میں سیاست نہیں کرسکیں گے ۔ چودھری فرخ جاوید گھمن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے جس کا نتیجہ بہت جلد عوام کے سامنے ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات