مودی کا غرور اور تکبر خاک میںملے گا وہ اپنی سیاسی ناکامیوں کوچھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف زہراگل رہا ہے ، اعجازاحمدچوہدری

بھارت کی جانب سے ایل او سی کی آئے روز خلاف ورزیاں معمول بن چکا ، بھارت کے اندر سے نریندر مودی کی حکومت کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں Kکشمیر عاصبانہ قبضے کو 145 دن گزر چکے ہیں، اقلیتوں اور کشمیریوں پر ظلم اور بربریت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکاہے ، ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں ، کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گااورجلد انہیں بھارت سے آزادی نصیب ہوگی، اپنے انتخابی حلقہ این اے 133 میںترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر خطاب

جمعہ 27 دسمبر 2019 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا غرور اور تکبر خاک میںملے گا وہ اپنی سیاسی ناکامیوں کوچھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف زہراگل رہا ہے ، بھارت کی جانب سے ایل او سی کی آئے روز خلاف ورزیاں معمول بن چکا ہے ، بھارت کے اندر سے نریندر مودی کی حکومت کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، کشمیر عاصبانہ قبضے کو 145 دن گزر چکے ہیں، اقلیتوں اور کشمیریوں پر ظلم اور بربریت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکاہے ، ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں ، کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گااورجلد انہیں بھارت سے آزادی نصیب ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز اپنے انتخابی حلقہ این اے 133 میںترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر کیا، جبکہ اس موقع پر عدنان چوہدری، فیاض بھٹی، عبدالکریم کلواڑ، آفتاب افگن سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور اہل علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ،اعجازاحمد چوہدری نے یوسی 224 میںسیوریج ، واٹر سپلائی لائنوں اور سٹریٹ لائٹس کاافتتاح کیا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اپنی الیکشن کمپین میں پتہ چلا کہ یہ علاقہ بے حد پسماندہ ہے، یہاں بجلی ، پینے کا صاف پانی ، سیوریج ، گیس اور سٹریٹ لائٹس کے مسائل کا گڑھ ہے، ریجیکٹ لیگ گذشتہ 35 سال سے حکمرانی کی لیکن اس کے نمائندوں کو چالیس سالو ں سے سیوریج سمیت دیگر ترقیاتی کام نہیں کروا سکے ،ہم پی پی 166 کی یوسی 224 سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کررہے ہیں اور حلقہ کے عوام کے تمام مسائل حل کروائیںگے، انہوں نے کہاکہ جب وزیراعظم عمران خان کو حکومت ملی تو ملک بے حد مسائل اور بحرانوں کا شکار تھا، لیکن ڈیڑھ سال میں ملک اپنے پائوں پر کھڑا ہو رہا ہے ،تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی، 2020 ء میں تبدیلی اور خوشحالی نظر آئے گی، روپے کی قدر میں آہستہ آہستہ مستحکم ہو رہی ہے اور ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے ، انہوںنے کہاکہ کرپٹ اور مفاد پرست سیاستدانوں کی احتساب کے نام پر چیخیں نکال رہی ہیں، انہیں لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا ،ملکی ادارے آزادانہ اور بلاامتیاز اپنا کام کررہے ہیں۔