دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے ذریعے ہی خطے میں پائیدار امن و سلامتی قائم اور اقتصادی صورتحال بہتر ہو سکی ہے، کشمیر سول سوسائٹی

جمعرات 2 جنوری 2020 20:34

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) مقبوضہ کشمیر میں سائوتھ کشمیر سول سوسائٹی نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے ذریعے ہی خطے میں پائیدار امن و سلامتی قائم اور اقتصادی صورتحال بہتر ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سائوتھ کشمیر سول سوسائٹی کے ترجمان رائو فرمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت کی طرف سے زور زبردستی اور نام نہاد امن کے دعوے کو ہرگز امن نہیں کہا جاسکتا کیونکہ طاقت کے بل پر عوام کی آواز دبانے کا عمل ہر گز جمہوری نہیں ہو سکتا۔

انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل اب ناگزیر ہو چکا ہے اوردونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کو خطے میں امن و سلامتی اور خوشحالی کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے چاہئیں اور مسئلہ کشمیر کے حل پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔