مقبوضہ کشمیر میں محبوبہ مفتی کی بیٹی کو ان کے گھر میں نظربند کردیا گیا

جمعرات 2 جنوری 2020 23:22

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2020ء) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو سری نگر میں ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھی حراست میں لے لیا، التجا کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا اور بھارتی فورسز نے انہیں حراست میں لینے کے بعد انہیں نظر بند کردیا۔

التجا مفتی نے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا اور میڈیا کو بھی ان کی حراست سے متعلق کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔اس سے قبل التجا مفتی نے امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کو انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارتی جبر کے خلاف آواز اٴْٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔