سفارتکاری اس لیے کی جاتی ہے تاکہ ہتھیار نہ اٹھانا پڑے ،ہم سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے کشمیر کا حل چاہتے ہیں ‘ سردارمسعود خان

بھارت نے سفیروںکو کشمیر کی صورتحال پر مس گائیڈ کیا گیا،بھارت کشمیر کی ایک خاص شکل دکھانے کی کوشش کر رہا ہے‘ صدر آزاد کشمیر

ہفتہ 11 جنوری 2020 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت دہلی سے بہت سے سفیروں کو کشمیر لے کر آیا تھا لیکن انہیں کشمیر کی صورتحال پر مس گائیڈ کیا گیا،بھارت کشمیر کی ایک خاص شکل دکھانے کی کوشش کر رہا ہے ،اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں کہ کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

لاہورمیںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم آزاد کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے،بھارت خود کشمیر میں دہشتگردی کر رہا ہے، 161 دن سے لاک ڈائون ہے ،بین الاقوامی قانون کے مطابق کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ اپنا دفاع کریں ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر کشمیر کا ساتھ دیا ہے ،بھارت کے ظلم کو روکا نہ گیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔، سردار مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کرے ، سفارتکاری اس لیے کی جاتی ہے تاکہ ہتھیار نہ اٹھانا پڑے ،ہم اب بھی سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔