ایم کیو ایم کی سیاست بلیک میلنگ پر مبنی ہے،انیس قائم خانی

منگل 14 جنوری 2020 21:09

ایم کیو ایم کی سیاست بلیک میلنگ پر مبنی ہے،انیس قائم خانی
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2020ء) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے حیدرآباد پاکستان ہائوس میں ڈویژن کمیٹی و ٹائون انچارجز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیاسی ومعاشی حالات انتہائی خراب ہیں اور عوام نے گذشتہ انتخابات میں جن کو مسیحا سمجھ کر ووٹ دیئے تھے وہ ہی رہزن نکلے ایم کیو ایم نے کراچی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ایم کیو ایم کی سیاست موقعہ پرستی بلیک میلنگ پر مبنی ہے اب بلدیاتی انتخاب دیکھ کر ووٹرز کو دھوکہ دے رہے ہیں حیدرآباد یونیورسٹی کیلئے کیا کوششیں کیں عوام کے دیر ینہ مطالبہ کو سیاست کی نظر کردیا انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کے خواب دکھائے گئے اور حقیقت میں وہ تبدیلی تباہی کی صورت میں سامنے آئی ہے عوام کے کچن کا خرچہ مہنگائی کی وجہ سے سو فیصد بڑھ گیا آٹا مہنگا ہوگیا لیکن حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی 24جنوری کو لاڑکانہ میں پاک سرزمین پارٹی کا جلسہ عام عظیم الشان منعقد ہوگا جس میں لاڑکانہ کے عوام بڑی تعداد میں شریک ہوکر یہ پیغام دینگے کہ پی ایس پی سندھ کی واحد جماعت ہے جوہر زبان بولنے والوں میں اپنی جگہ بنا رہی ہے ۔