اپ ڈیٹ ں*وزیراعظم نے اتحادیوں سے مذاکرات کی ذمہ داری پرویز خٹک اورجہانگیر ترین کو سونپ دی 5 بی این پی مینگل اور دیگر اتحادی جماعتوں کے تحفظات بھی دورکرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی تاہم بی این پی مینگل نے 19جنوری کو کور کمیٹی کااجلاس طلب کر لیا

منگل 14 جنوری 2020 21:45

ر*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2020ء) وزیراعظم نے اتحادیوں سے مذاکرات کی ذمہ داری پرویز خٹک اورجہانگیر ترین کو سونپ دی بی این پی مینگل اور دیگر اتحادی جماعتوں کے تحفظات بھی دورکرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی تاہم بی این پی مینگل نے 19جنوری کو کور کمیٹی کااجلاس طلب کر لیا ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں سے مذاکرات کی ذمہ داری جہانگیر ترین کوسونپ دی جہانگیر ترین آئندہ چند روز میں بی این پی مینگل کے سربراہ سرداراختر جان مینگل سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں سے اسلام آباد اور کراچی میں ملاقاتیں کرینگے وفاقی حکومت سے اتحادی جماعتیں سخت ناراض ہیں اور حکومت کی جانب سے اتحادیوں کی تحفظات دور نہیں کئے گئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل نے 9جنوری کو کراچی میںکور کمیٹی کااجلاس طلب کر لیا جس میں حکومت سے متعلق چھ نکات پر عملدرآمد نہ کرنے اور دیگر معاملات پرشدید تحفظات ہیں وفاقی حکومت نے اپنے اتحادیوں کو راضی کرنے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے اور بی این پی مینگل اجلاس میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کافیصلہ کیاجائے گا