
جھوٹے و سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پنجاب میں گندم و آٹے کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ،
منصوبہ ساز وںکو عمران خان بطور وزیر اعظم اورعثمان بزدار بطور وزیر اعلیٰ پنجاب پسند نہیں ،پنجاب میں 2.3 ملین میٹرک ٹن گندم کے ذخائرہ موجود ہیں ، عوام کو آٹے کے فراہمی کیلئے 482 سیلز پوائنٹ و207 ٹرک اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، ٹرک ا سٹیشنز پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی رعایتی قیمت 790 روپے ،10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 395 روپے ہے، جہاں سے لوگ سستے داموں آٹا خرید رہے ہیں ،صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
منگل 21 جنوری 2020 17:27
(جاری ہے)
صوبائی وزیر خوراک نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 10 سالوں میں پہلی بار کاشتکاروں کو ان کی اجناس کا بروقت اور پورا معاوضہ دیا ہے ،کاشتکاروںمیں منصفانہ طریقے سے بار دانہ تقسیم کیا گیا اور ان سے گندم کا ایک ایک دانہ عزت کے ساتھ خریدا گیا ، پنجاب حکومت نے باردانہ پالیسی اوپن رکھی ،کسانوں کو محکمہ خوراک کی جانب سے ٹول فری نمبر ز فراہم کئے گئے ،جہاں پر وہ بار دانہ سے متعلق اپنی شکایات درج کرواسکتے تھے،صوبائی حکومت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حصہ کی گندم پروکیورکی جبکہ سندھ حکومت اپنے حصہ کی گندم پروکیور کرنے میں ناکام رہا،صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ سندھ کی حکومت یہ دعوی کر رہی ہے کہ اس کے پاس 8.5 لاکھ میٹرک ٹن کے گندم ذخائر موجودہ ہیں لیکن جب نیب کی ٹیم ان کے گوداموں پر چھاپامارتی ہے تو گندم کی بوریوں سے ریت اور مٹی نکلتی ہے ،سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس معاملے میں ذمہ داری کامظاہرہ نہیں کیا ،جھوٹے اعدادو شمار کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت پر الزام لگایاگیا کہ اس نے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم برامد کی حالانکہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ہمارے پاس 7.3 ملین میٹرک ٹن گندم کے پچھلے تین چار سالوں کے ذخائر موجود تھے ،ہم نے یہ ذخائر برآمد نہیں کئے کیونکہ کہ اس پر سبسڈی دینی پڑتی ہے ، بلکہ ہم نے اسے لوکل مارکیٹ میں فروخت کیا ،پنجاب حکومت نے 33 ملین میٹرک ٹن گندم پروکیور کی جبکہ پچھلی حکومتوں نے رمضان پیکج کے تحت سبسڈی دے کر قوم کے پیسے میں خیانت کی اب جبکہ صوبہ سند ھ اور کے پی کے کے پاس گندم کے ذخائر موجود نہیں ہیں تو وزیر اعلی پنجاب نے دوسرے صوبوں کو گندم فراہم کرنے کی اجازت دی ہے ، اس ضمن میں پنجاب نے روزانہ کی بنیاد پر کے پی کے صوبے کو 5 ہزار میڑک ٹن گندم فراہم کرنا کا فیصلہ کیا ہے اوراگر سندھ اور بلوچستان کو بھی گندم کی ضرورت ہوگی تو پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے فراہم کریگا ۔انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں 2.3 ملین میٹرک ٹن گندم کے ذخائرہ موجود ہے ،عوام کو آٹے کے فراہمی کیلئے 482 سیلز پوائنٹ اور 207 ٹرک اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، ٹرک ا سٹیشنز پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی رعائتی قیمت 790 روپے ہیں جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 395 روپے ہے جہاں سے لوگ باآسانی اور سستے داموں آٹا خرید رہے ہیں ۔ سمیع اللہ چوہدری نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل سے منافع خور اور ذخیرہ اندوز مافیا زشکست سے دو چار ہونگے ۔مزید قومی خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،طلال چوہدری
-
فیصل آباد‘ چینی اور برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،ذخیرہ اندوز اور پولٹری مافیاء شہریوں کو لوٹنے کیلئے سر گرم
-
پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ
-
مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں 49 بچوں سمیت 104 شہری جاں بحق، 413 گھر تباہ ہوگئے
-
بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کی مشاورت سے قومی پالیسی بنائیں گے، احسن اقبال
-
سعودی ایئرلائن کا 4 پاکستانی شہروں کیلئے پروازوں کا اعلان
-
بہاولپور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
-
صوبہ جل رہا ہے اور گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.