مٹیاری، فائرنگ سے 3خواتین سمیت6 افراد قتل جبکہ2شدید زخمی
مقتولین کے عزیز و اقارب کا لاشیں قومی شاہراہ پر رکھ کردھرنا،احتجاج کے باعث بھٹ اسٹاپ کے قریب قومی شاہراہ بلاک ہو گئی مرتضی نے رند برادری کی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی، بروہی برادری کے سردار نے جرگہ کرکے رندبرادری پر10لاکھ جرمانہ لگایا جسے ادا کردیا گیاتھا، امیربخش
پیر 27 جنوری 2020 14:54
(جاری ہے)
ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر ہوا، جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے چچا امیر بخش رند نے بتایاکہ ملزمان نے فائرنگ رات میں سوتے ہوئے اہل خانہ پر کی جس میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
امیر بخش نے بتایاکہ دو سال قبل ان کے بھتیجے مرتضی نے رند برادری کی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی، شادی کے بعد کورٹ نے لڑکی کو پہلے دارالامان میں بھیجا اور پھر شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ بروہی برادری کے سردار نے جرگہ کرکے ان کے خاندان پر 10 لاکھ جرمانہ لگایا جسے ادا کردیا گیا، تاہم جرمانے کی رقم لینے کے باوجود ملزمان نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کردیا۔دوسری طرف مقتولین کے عزیز و اقارب نے لاشیں رکھ کر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ہے، احتجاج کے باعث بھٹ اسٹاپ کے قریب قومی شاہراہ بلاک ہو گئی، پولیس اور رند برادری سے تعلق رکھنے والے مظاہرین میں مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، مقتولین کے ورثا نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس تحویل میں دینے سے انکار کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاجاتا اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ قبل ازیں علاقے میں ایمبولینس نہ ہونے کے سبب ورثا لاشیں ٹریکٹر ٹرالی میں رکھ کر شاہراہ پر لائے۔پولیس کے مطابق 2 سال قبل رند برادری کے نوجوان مرتضی نے بروھی برادری کی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی جس کے بعد سے دونوں برادریوں میں کشیدگی تھی۔مزید قومی خبریں
-
پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، 11 ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
-
بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
واپڈا کی دریاؤں اورآبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.