پیپلز پارٹی پاکستان کے تحفظ اور مفاد کے ساتھ کھڑی ہے ،مولا بخش چانڈیو

منگل 28 جنوری 2020 19:52

پیپلز پارٹی پاکستان کے تحفظ اور مفاد کے ساتھ کھڑی ہے ،مولا بخش چانڈیو
لاہور۔28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سودے بازی کے خلاف مگر پاکستان کے تحفظ اور مفاد کے ساتھ کھڑی ہے ۔ سینیٹ کی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی حقیقی اپوزیشن پیپلز پارٹی ہی کررہی ہے ۔یہ باتیں انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے سندھ میں عزت ملتی ہے ویسے ہی یہاں آکر ملی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نسلی، فرقہ وارانہ اور علاقائی کی بجائے قومی جمہوری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی، بھٹو، بی بی پر تنقید ہوتی رہی اور آج بھی زرداری پر تنقید ہوتی ہے ،ْبلاول اپنے نانا کے قدموں پر چلتے ہوئے وقت سے پہلے بات کرتے ہیں ،ْ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر شہید کی طرح بلاول بھی اپنی سیاسی چھاپ چھوڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم غیر قانونی طور پر حکومت کی تبدیلی کیخلاف ہیں، بھٹو کے چاہنے والوں کو پنجاب سے ختم نہیں کیا جاسکتا ،ْاندرا گاندھی کو ختم کرنے کی کوشش ہوئی مگر انکی کانگریس آج بھی موجود ہے ۔رضا ربانی اس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں جس میں قائد سے اختلاف کیا جا سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پیپلز پارٹی سینیٹ اور اسمبلیوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اسی طرح مسلم لیگ بھی اپناکردار ادا کرے۔