نسیم شاہ اور حسن علی پی ایس ایل 5 کیلئے کلئیر قرار

حسن علی پشاور زلمی اور نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پی ایس ایل 5میں نمائندگی کریںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 فروری 2020 16:18

نسیم شاہ اور حسن علی پی ایس ایل 5 کیلئے کلئیر قرار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری2020ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حسن علی کو پی ایس ایل 5 کھیلنے کے لیے کلئیر قرار دے دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حسن علی کو پی سی بی میڈیکل پینل نے کلئیر قرار دیا ہے، اب دونوں کرکٹرز پی ایس ایل 5میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

حسن علی نے پسلیوں کی انجری سے چھٹکارا پانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی(این سی اے) میں ری ہیب کیا تھا جب کہ نسیم شاہ بنگلہ دیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں پسلیوں کی تکلیف کا شکار ہو ئے تھے۔واضح رہے کہ حسن علی پشاور زلمی اور نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پی ایس ایل فائیو میں نمائندگی کریں گے۔پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان کے 4 شہروں لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، لیگ کا آغاز کراچی سے ہوگا اور فائنل قذافی سٹیڈیم،لاہور میں کھیلا جائے گا-