پاکستان کے ایٹمی میزائل کے کامیاب تجربے سے بھارت الرٹ ہو گیا

’رعد2‘ کے کامیاب تجربے کے بعد پاکستان بھارت میں کسی بھی حساس ٹھکانے کو نشانہ بنا سکتا ہے،بھارت بھی اس سال کے اختتام پر اپنے کروز میزائل کے تجربات کر سکتا ہے۔ برطانوی میڈیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 فروری 2020 10:36

پاکستان کے ایٹمی میزائل کے کامیاب تجربے سے بھارت الرٹ ہو گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20 فروری 2020ء) پاکستان کے ایٹمی میزائل کے کامیاب تجربے سے بھارت الرٹ ہو گیاہے،پورے بھارت میں خوف کا سماں ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی کرورز میزائل ’رعد2‘ کے کامیاب تجربے سے بھارت الرٹ ہو گیا ہے وہاں خوف کا سماں ہے۔کیونکہ اس اضافی صلاحیت سے پاکستان بھارت میں کسی بھی حساس ٹھکانے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ائیر فورس نے منگل کو جوہری صلاحیت کے حامل ’رعد2‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا اور اس کی فوٹیج جاری کی۔یہ میزائل 6 سوکلومیٹر دور سے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔میزائل کی اضافی رینج سے بھارت میں تشویش یپدا ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت بھی اس سال کے اختتام پر اپنے کروز میزائل کے تجربات کر سکتا ہے۔

اسلام آباد کے سینٹر فار انٹرنینشل اسٹرٹیجک کے سینئر فلیو منصور احمد کا کہنا ہے کہ رعد 2 سے پاکستان کی صلاحیتوں کا اضافہ ہو گا کہ وہ محفوظ مقامات سے بھارت کی زمین اور سمندر پر حساس ٹھکانوں کو با آسانی نشانہ بنا سکے گا۔خیال رہے کہ پاک فوج نے پاکستان کار عد 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ۔ آئی ایس پی آر (انٹر سروس پبلک ریلیشن ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے پاکستان کار عد 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔

پاکستان فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے کروز میزائل ر عددوئم بنانے میں کامیاب ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ میزائل 600 کلومیٹر تک زمین اور سمندر پر اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔رعد2 میزائل نظام رہنمائی اور نیویکگیشن کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل نظام اہداف کی جانچ کرنے کے ساتھ ساتھ پوری مہارت کیسا تھ ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ کروز عدر 2میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر پاکستان عارف علوی ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سائنسدانوں اور انجینئر ز کو مبارکباد پیش کی گئی ۔