Live Updates

مریم نواز کو بیرون ملک نہیں جانے دیا جانے گا،شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت کو چیلنج ہونا چاہئے، کابینہ میں اتفاق

منگل 25 فروری 2020 21:25

مریم نواز کو بیرون ملک نہیں جانے دیا جانے گا،شاہد خاقان عباسی اور احسن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) کامیاب خارجہ پالیسی، بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے اور مہنگائی کے پیکج پر وزراء نے وزیر اعظم کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی صدر نے بھارت کے اندر جاکر پاکستان کے کردار کی تعریف کی،امریکی صدر کی پاکستان کی تعریف کرنا وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق کامیاب خارجہ پالیسی، بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے اور مہنگائی کے پیکج پر وزراء نے وزیر اعظم کو خراج تحسین کیا ۔ کابینہ اجلاس میں بجلی اور گیس کی قیمتیں، شاہد خاقان ،احسن اقبال کی رہائی، ٹرمپ کا دورہ ،نوازشریف کا معاملہ زیر بحث آیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کابینہ ارکان کو سنادیا، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کی قیمتیں کسی صورت نہیں بڑھنی چاہئیں ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد کے معاملے پر کابینہ میں طویل بات چیت کی گئی ۔وفاقی کابینہ کے ارکان کی کامیاب خارجہ پالیسی پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارک باد دی ۔ کابینہ ارکان نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ 100 سفیر مل کر بھی کئی سال کوشش کرتے تو اتنی سفارتی کامیابی شائد نہ مل پاتی۔کابینہ میں گفتگو کی گئی کہ امریکی صدر نے بھارت کے اندر جاکر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

امریکی صدر کی پاکستان کی تعریف کرنا وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔کابینہ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی کا معاملہ زیر بحث آیا ۔ کابینہ میں اتفاق کیا گیاکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت کو چیلنج ہونا چاہئے۔ کابینہ میں ارکان نے کہاکہ نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہی. نیب کو عدالت سے رجوع کرنا چاہئے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی بیرون ملک جانے سے متعلق امور پر بھی. بات چیت کی گئی ۔کابینہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر پھر ڈٹ گئی،کابینہ میں اتفاق کیا گیاکہ مریم نواز کو بیرون ملک نہیں جانے دیا جانے گا، نوازشریف کی واپسی سے متعلق. پنجاب کابینہ کے فیصلے کو سراہا گیا۔ نجی ٹیو ی کے مطابق وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لگتا نہیں کہ نوازشریف بیمار ہے۔

وزیر اعظم نے پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں کرونا وائرس کے پھیلائوپر اظہار تشویش کیا۔وزیر اعظم نے معاون خصوصی کو فوری طور پر کرونا وائرس سے نچاو کے لئے مزید ہنگامی اقدامات کی ہدایت دیدی۔ کابینہ امکان نے کہاکہ ٹرمپ کے دورہ سے مودی کا بیانیہ کمزور اور وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ مضبوط ہوا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات