وزیراعظم آزاد کشمیر سے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ (ن) کی رکنیت سازی کا آغاز مارچ کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا،دونوں رہنمائوں کا ملاقات میں فیصلہ

اتوار 1 مارچ 2020 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2020ء) مسلم لیگ ن کی رکنیت سازی کا آغاز مارچ کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے صدر وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر نے وزیراعظم اور پارٹی کے صدر کو تنظیمی امور سے متعلق اعتماد میں لیا۔انہوں نے پارٹی کے خالی عہدوں پر جلد نامزدگیاں کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوں نے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویڑن اور پارٹی کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق آزادکشمیر بھر میں سرگرم کارکنوں کو پارٹی میں اہم۔ذمہ داریاں دینے پر بھی اتفاق کیا۔اس موقع پر انہوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کو رہائی پر مبارکباد بھی دی۔