کراچی میں جمعرات سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

پیر 2 مارچ 2020 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں مغربی ہواوں کا سسٹم بدھ سے ہفتے تک بارش برسانے کا سبب بن سکتا ہے ، کراچی میں منگل کے بعد سے گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی حصے میں بارش کا باعث بن سکتا ہے، کے پی، کشمیر، گلگت، بلوچستان، اسلام آباد میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ راولپنڈی لاہور اور دیگر حصوں میں بھی بدھ سے ہفتے کے دوران بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، ژوب، پشین، زیارت اور دیگر حصوں میں بھی بارش اور گرد آلود آندھی چلنے کا امکان ہے۔دیر، سوات، شانگلہ، پشاور، مردان اور دیگر حصوں میں بھی تیزبارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کراچی میں جمعرات سے جمعہ کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،جبکہ بدھ سے جمعرات کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا۔