تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے مارچ کرنا چاہئے، شرمیلا فاروقی

ہفتہ 7 مارچ 2020 18:29

تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے مارچ کرنا چاہئے، شرمیلا فاروقی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ خواتین مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ واضح ہے، تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے خواتین کو مارچ کرنا چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ خواتین کو کسی مقام پر آنے کے لیے بہت کوشش کرنی پڑتی ہے، عورت جدوجہد کے ذریعے ہی اس مقام تک پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کے لیے پروگرام شروع کررہی ہے تو سراہتے ہیں، تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے مارچ ہونا چاہئے، خواتین کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رابطوں کا سو فیصد فائدہ ایم کیو ایم پاکستان کو ہوگا، پیپلزپارٹی دور میں روٹی کھانے کو ملتی تھی، اب تو سبزی بھی نہیں مل رہی ہے۔شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایم کیو ایم کو اپنے قریب کرنے کی کوشش کررہی ہے، بلدیاتی الیکشن قریب ہیں سیاست میں جوڑ توڑ چلتا رہتا ہے، ایم کیو ایم کے پاس ہمیشہ سے اتنی سیٹیں ہوتی ہیں وہ بارگین کرلیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان جوڑ توڑ چل رہا ہے۔