
سی پی پی اے نے نیپرا سے4 روپے بجلی مہنگی کرنے کی سفارش کردی
نیپرا سے نومبر، دسمبر2019ء اور جنوری 2020ء کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی، درخواستوں پر عمل کی صورت میں صارفین پر38 ارب کا بوجھ منتقل ہوسکتا ہے۔نیپرا ذرائع
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 7 مارچ 2020
20:04

(جاری ہے)
25 مارچ کو نومبر اور دسمبر2019ء کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوگی۔
نومبر 2019ء کیلئے فی یونٹ بجلی 98 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس سے قبل نومبر کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔نیپرا کی سماعت میں درخواستوں پر عمل کی صورت میں صارفین پر 38 ارب کا بوجھ منتقل ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ا یشنز فرنٹ (پیاف) نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد اب اسی تناسب سے بجلی کی فی یونٹ کمی کی جائے کیونکہ ماضی میں پٹرولیم مصنوعات کو جواز بنا کر بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جاتا رہا ہے جس سے صنعتی شعبہ سمیت ہر طبقہ فکر متاثر ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ 2018میں تیل کی عالمی قیمتیں75 ڈالر اور ملک میں تیل 80 روپے فی لیٹر دستیاب تھا جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میںپٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمت56 ڈالر کی سطح پر ہیں جبکہ پٹرول112روپے فی لیٹر سے زائد ہے جو19ماہ کی قیمتوں سے کہیں زیادہ ہے جس کے باعث صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن چارجز میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور ملک میں ہوشربا مہنگائی برپا ہے نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16.29 ڈالرز کی کمی آچکی ہے لیکن موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر17فیصد جی ایس ٹی جبکہ صارفین سے براہ راست پٹرولیم لیوی ٹیکس بھی وصول کررہی ہے جس کے باعث مہنگے داموں پٹرول فراہم کرکے عوام پر مسلسل بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی ٹیکس کا خاتمہ،جی ایس ٹی کو سنگل ڈیجٹ پرلایا جائے اور پٹرولیم مصنوعات بین الاقوامی کمی کے مطابق مزید کم کی جائیں تاکہ عوام کو اس کا حقیقی ریلیف مل سکے۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.