Live Updates

عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے : رفاقت علی گیلانی

پیر 9 مارچ 2020 20:58

عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے : ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی سے اپنے آبائی حلقہ سے آئے وفد سے ملا قات میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔

ہمارے کام خود بولتے ہیں۔سابق حکمرانوں کی طرح نمائشی کام کئے ہیں نہ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر اکٹھے ہیں ۔ افواہیں پھیلانے والوں کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہماری نیت صاف اورسمت درست ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کو بہترین صوبہ بنانا اور عوام کو اعلیٰ ترین سہولتیں فراہم کرنا ہی ہمارا نصب العین ہے۔

سب مل جل کر کام کر رہے ہیں، کسی کو شکایت کا موقع دیا نہ دیں گے۔صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔حکومت ساری توانائی صرف عوام کی خدمت کیلئے وقف کی ہوئی ہے ۔سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر ترقی کے سفر سے محروم رکھا گیا-تحریک انصاف کی حکومت نے دور دراز علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا ہے ۔

رواں سال بھی پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ پہلے بھی دیا، آئندہ بھی دیں گے۔ رواں سال گندم کی خریداری کا آغاز گزشتہ سال سے پہلے کیا جائے گا۔گائوں کی سطح پر کمپیوٹرائزڈ ریونیو ریکارڈ کا پراجیکٹ لایا جائے گا۔پراجیکٹ میں ابتدائی طور پر 14 قانونگوئی حلقوں میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات