
کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
متاثرہ شخص نے حالیہ دنوں شام کا سفر کیا تھا، متاثرہ شخص ضلع شرقی کا رہائشی ہے، سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ
ثنااللہ ناگرہ
پیر 9 مارچ 2020
21:36

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج پانچوں افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جو کہ منفی آئے ہیں۔
گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے 8 متعلقہ افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جبکہ 19 افراد کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا کے ابھی تک تین کیسز ہیں، جن میں دو کی حالت بہتر ہوگئی ہے۔ دو مریض تیزی کے ساتھ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سندھ میں اب تک135 افراد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں، ان میں سے چار کیس مثبت آئے اور ایک مریض صحتیاب ہو کر گھر چلا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی ہے کہ جو بھی مشتبہ کیس سامنے آئے اس کے بارے فوری محکمہ صحت کو رپورٹ کیا جائے، جبکہ بیرون ملک سے آنے والوں کی اسکریننگ کے عمل کو ہر حال میں یقنینی بنایا جائے۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں،شہری پریشان نہ ہوں اس بیماری سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور چوبیس گھنٹے اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہمارا عزم مریضوں کو تیز رفتار علاج فراہم کرنا ہے، میڈیا کورونا وائرس بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرے۔ ملک میں اب تک 289 مشتبہ افراد کے خون کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن میں صرف 6 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور ایک مریض مکمل طور پر صحت یاب بھی ہو گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.