کراچی میں کورونا وائرس کے 9 نئے کیسز سامنے آگئے

ایک ساتھ 9 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 16ہوگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 10 مارچ 2020 00:00

کراچی میں کورونا وائرس کے 9 نئے کیسز سامنے آگئے
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2020ء) کراچی میں کورونا وائرس کے 9نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ کراچی سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے کہ کراچی میں ایک ساتھ کورونا وائرس کے 9 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ان کیسز کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 16ہوگئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 9 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ کو بھی قرطینہ میں رکھ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے کیس کے بعد سندھ میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 13 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل کراچی میں کورونا وائرس کے5 میں سے 2 مریضوں کی حالت بہتر بتائی گئی تھی۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے اور یہ تمام کیسز شہر کراچی میں سامنے آئے ہیں جبکہ ان مریضوں میں سے ایک شخص یحییٰ جعفری صحتیاب ہوکر گھر منتقل ہوچکا ہے۔ خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 13، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔