ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، زیریں خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآلود، ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

پیر 16 مارچ 2020 18:12

ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم خشک رہے گا، زیریں خیبرپختونخوا اور شمالی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) منگل کو موسم خشک رہے گا تاہم زیریں خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ کرم اور بنوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ژوب اور کرم میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پیر کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی03، پاراچنار اور استور میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔