نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں بی ایس تا پی ایچ ڈی تک تمام انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ کورسز کروائے جا رہے ہیں،یونیورسٹی میں کوٹہ سسٹم کے تحت ، چاروں صوبوں ، قبائلی اضلاع ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلباء و طالبات کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے،ترجمان نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی اے پی پی سے گفتگو

بدھ 18 مارچ 2020 14:03

فیصل آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایس سے لے کر پی ایچ ڈی تک تمام انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ کورسز کروائے جا رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی میں کوٹہ سسٹم کے تحت چاروں صوبوں ، قبائلی اضلاع ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلباء و طالبات کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے ترجمان نے بدھ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایاکہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا ایک کیمپس کراچی میں بھی کام کر رہا ہے۔انہوںنے بتایا کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی وفاق کی کامرس منسٹری کے ٹیکسٹائل ڈویژن کے ماتحت کام کر رہی ہے۔انہوںنے بتایاکہ یونیورسٹی میں کل 3 ہزار طلباء و طالبا ت زیر تعلیم ہیں نیز یونیورسٹی میں کوٹہ سسٹم کے تحت طالب علموں کو داخلہ دیا جاتا ہے جن کیلئے نشستیں مخصوص کی گئی ہیں مگر یہ داخلے بھی میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں کوٹہ سسٹم کے تحت طالب علموں کو داخلہ فراہم کرنے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایاکہ آل پاکستان کیٹیگری میں ہر سال میل 14،فی میل 4،پنجاب میں میل 57اور فی میل 9،سندھ اربن میں میل 9 اور فی میل 1جبکہ سندھ رورل ایریا میں میل 16فی میل 2، خیبرپختونخواہ میں میل 14فی میل 1،بلوچستان میں میل 9، فی میل 1،اسلام آباد میں میل 3اور فی میل 0 اور آزاد کشمیر ، قبائلی اضلاع ، گلگت بلتستا ن کے انجینئرنگ کے طالب علموں کو میل 18اور فی میل 1کی بنیاد پر داخلہ دیا جاتا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ اس کے علاوہ غیر ملکیوں میں 28 افغان طالب علم بھی نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔انہوںنے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں سپننگ ، ویونگ ، نٹنگ ، ٹیکسٹائل پراسیسنگ ، گارمنٹس ،پولیمر انجینئرنگ وغیرہ کے شعبہ جات کے تحت مختلف قسم کے ڈگری پروگرامز اور کورسز کروائے جا رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ یہاں میٹریل اینڈ ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ فیکلٹی آف سائنسز ، ڈیپارٹمنٹ آف اپلائیڈ سائنسز ، ڈیپارٹمنٹ آف ڈیزائننگ ، مینجمنٹ سائنسز اورہیو مینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے شعبہ جات کے تحت بھی کورسزکروائے جا رہے ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ یونیورسٹی کے بالمقابل ایک جدید ریسرچ سنٹر بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ اگلے چند ماہ کے دوران ا س کا باقاعدہ افتتاح کردیاجائے گا۔