شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو نے ملک سے اجارہ داری، وڈیرہ شاہی کے خاتمہ کے لیے اس جماعت کا قیام عمل میں لایا‘ملک محمد حنیف اعوان

اتوار 22 مارچ 2020 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے ضلع مظفرآباد کے آرگنائزر ملک محمد حنیف اعوان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان کے متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے، شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو نے ملک سے اجارہ داری، وڈیرہ شاہی کے خاتمہ کے لیے اس جماعت کا قیام عمل میں لایا، بین الاقوامی سطح پر ملک پاکستان کا امیج بلند کرنے غریبوں کے معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت کے کارنامے دنیا کے سامنے ہیں، میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد شہیدبھٹو نے اس لیے رکھی کہ ملک میں متوسط طبقات کا معیار زندگی بلند کیا جائے،ملک سے وڈیرہ شاہی، اجارہ داری کا نظام ختم کرکے غریبوں کو جینے کا حق دیا جائے، بین الاقوامی سطح پر ملک پاکستان کا امیج بلند کیا جائے، مسلہ کشمیر کا کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نکالنے کے لیے دنیا کی توجہ مبذول کرائی جائے، اس مشن کی تکمیل کے لیے ذوالفقار علی بھٹو نے ان تھک محنت کی، ان کا مشن ایشا کی عظیم خاتون، بھٹو شہید کی لخت جگر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے آگے بڑھایا، مگر ملک دشمن قوتوں اور غریب کش پالیسی کے پیروکاروں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے جینے کا حق چھین لیا، پیپلزپارٹی کو اپنے منشور سے ہٹانے کے لیے ہردور میں سازشیں ہوئیں مگر ناکام، پیپلز پارٹی آج بھی شہید رانی کے لیے جگر،نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہدا گڑھی خدا بخش کے نظریات و افکار کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے، ملک محمد حنیف اعوان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر قائد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں ناقابل شکست قوت ہے اور ریاست میں عوامی فلاح وبہبود اور ریاستی ترقی کے لیے کوشاں ہے، ہم انشائاللہ پیپلزپارٹی کو آزادکشمیر بھر میں بالعموم اور مظفرآباد ضلع میں بالخصوص ناقابل شکست قوت بنا کر دم لیں گے، چوہدری لطیف اکبر اور پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے آرگنائزر، ممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے بفضل خدا اس پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کرونگا۔