کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا

مریض کے دوران علاج 2 بار ٹیسٹ منفی آئے، چوتھے صحتیاب مریض کو جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 مارچ 2020 23:16

کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2020ء) کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا ہے، مریض کے دوران علاج 2 بار ٹیسٹ منفی آئے، چوتھے صحتیاب مریض کو جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 333 ہوگئی، زائرین میں کیسز کی تعداد210 ہے۔ جبکہ سندھ میں نئے کیسز کی تعداد میں ابھی کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔

اسی طرح کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔ مریض کے دوران علاج 2 بار ٹیسٹ منفی آئے، چوتھے صحتیاب مریض کو جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔ واضح رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ لاک ڈاؤن سے متعلق تمام ضلعی حکومتوں کو مراسلہ بھی کردیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے بھر میں 15روز کیلئے لاک ڈاؤن کردیا ہے، سندھ میں آج رات12بجے سے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

(جاری ہے)

لوگوں کو بلاضرورت گھروں سے نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایک گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک شخص سفر کرسکے گا،اسی طرح اگر کسی نے ہسپتال جانا ہو تو گاڑی میں صرف تین افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔ اگر کوئی شخص کسی کام سے باہر نکلے تو شناختی کارڈ اپنے پاس رکھے۔ اسی طرح پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 714 تک ہوگئی ہے۔ ہفتے کی رات 12بجے تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 630 تھی لیکن اب سندھ پنجاب اور گلگت میں مریضوں کی تعداد بڑھنے سے 714 تک ہو گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سندھ میں نئے مریض41، پنجاب میں 27 اور گلگت بلتستان میں 16 کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد سندھ میں کورونا مریضوں کی کل تعداد333، پنجاب163، بلوچستان 104، خیبرپختونخواہ31، گلگت بلتستان71، اسلام 11، کشمیر میں ایک مریض کورونا سے متاثرہ ہے۔