
فلسطینی نوجوان صیہونی فوج کی دہشت گردی کا شکار ہوگیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے کئی افراد زخمی
میاں محمد ندیم
پیر 23 مارچ 2020
23:53

(جاری ہے)
خیال رہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں لیکن دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے نتیجے میں ان جھڑپوں میں کمی دیکھی گئی تھی کورونا وائرس کے باعث اسرائیل میں بڑے پیمانے پر لاک ڈاﺅن کیا گیا ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہوچکے ہیں جہاں ایک ہزار 200 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں کورونا وائرس سے اب تک ایک ہلاکت ہوئی ہے لیکن 24 سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے.دوسری جانب مغربی کنارے میں 57 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں اکثریت متاثرین کا تعلق بیت اللحم سے ہے جبکہ غزہ میں رپورٹ ہونے والے 2 متاثرین پاکستان سے واپس لوٹے تھے فلسطین کے وزیراعظم نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے لاک ڈاﺅن کا اعلان کردیا ہے.اسرائیل کی غزہ کی پٹی کا دنیا سے رابطہ منقطع کررکھا ہے جس کے باعث وہاں پر کورونا وائرس کی سنگینی سے اقوام متحدہ سمیت دیگر ادارے خبردار کرچکے ہیں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی نے غزہ کی پٹی پر رہنے والے فلسطینی عوام کے لیے آئندہ ماہ کے عرصے کے لیے 150ملین ڈالر امداد کا اعلان بھی کر دیا ہے.قطر نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اقوام متحدہ کے پروگرام کے مطابق مشکلات کا شکار فلسطینیوں کی مدد کے لیے یہ اعلان کیا یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ اب کافی پرانا ہوچکا ہے جبکہ 2018 میں غزہ میں برسر اقتدار حماس کی جانب سے ہفتہ وار احتجاج کے بعد اس میں مزید تیزی آئی تھی تاہم گزشتہ برس احتجاج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا.اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ان مظاہروں کے دوران کم از کم 348 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی جانب سے سرحد پر قائم کی گئی رکاوٹوں اور راہداری کی بندش کو ختم کرکے ان کی نقل و حرکت کو آزاد کردیا جائے اور اسرائیل کے زیر تسلط علاقے میں قائم ان کے آبائی گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے.اسرائیلی فوج نے 23 فروری کو فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید اور 2 افراد کو زخمی کردیا تھا اس سے قبل فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں اور حملوں میں 3 فلسطینی شہید اور متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے تھے.
مزید اہم خبریں
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 کے خلاف ریفررنس‘اپوزیشن اور حکومتی اتحا د کی مذکراتی کمیٹی قائم
-
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
-
امریکی اپیل کورٹ نے خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا
-
ایران کا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا. پینٹاگون
-
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ادارہ امراض قلب کراچی میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
-
خواتین کی شرکت میں اضافہ پاکستان کی معیشت کومستحکم کر رہاہے.ویلتھ پاک
-
ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا.اسٹیٹ بینک
-
ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا. نیشنل جوڈیشل کمیٹی
-
مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی، فیڈر بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل
-
روس کا یوکرین پر سینکڑوں ڈرون طیاروں سے حملہ
-
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے استعفیٰ لینے اور فیلڈ مارشل کے صدر بننے سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید
-
نادرا نے شہریوں سے اپنے فیملی ریکارڈ کی جانچ کرنے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.