امریکا کا افغانستان کی امداد میں ایک ارب ڈالرکی کمی کا اعلان
مائیک پومپیو نے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کوساتھ کام نہ کرنے پر دھمکی
میاں محمد ندیم
منگل 24 مارچ 2020
20:06
(جاری ہے)
واضح رہے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سیاسی حریف ہیں جبکہ مائیک پومپیو دنوں کے درمیان سیاسی تنازع دور کرنے میں ناکام رہے مائیک پومپیو نے دونوں افغان راہنماﺅں کو ایک ساتھ مل کر کام نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دھکمی دی کہ اس طرح افغان امن عمل متاثر ہوگا.مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا کو اس پر سخت افسوس ہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ نے امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کو مطلع کیا ہے کہ وہ مشترکہ طور پر حکومت سازی پر متفق نہیں ہیں.مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا دونوں افغان قائدین کے رویے سے مایوس ہوا اور اس طرح امریکا اور افغانستان کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا انہوں نے کہا کہ افغان راہنماﺅں کا رویہ دراصل امن عمل میں جان دینے والے اہلکاروں کی توہین ہے وطن واپسی کے موقع پر مائیک پومپیو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ا±مید تھی کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ ایک ساتھ مل جائیں گے اور ہمیں اس امداد کو کم نہیں کرنا پڑے گا لیکن ہم ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان نے معاہدے کے مطابق حملوں میں غیر معمولی کمی کی اور ان کی ٹیم حتمی مذاکرات کے لیے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے‘سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ امریکا امن معاہدے کے مطابق افغانستان سے اپنی فوجیوں نکالے گا مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ اگر دونوں راہنماﺅں پر مشتمل حکومت تشکیل نہیں دیتے تو امریکی امداد میں کمی پر دوبارہ غور کرے گا.انہوں نے کہا کہ واشنگٹن افغانستان کے عوام کے ساتھ شراکت کے لیے پرعزم ہے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ اس کے مظاہرے کے طور پر امریکا افغانستان کو کورونا وائرس کے پھیلاﺅسے لڑنے میں مدد کے لیے 15 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا.واضح رہے کہ رواں ماہ 9 تاریخ کو افغانستان کے صدر اشرف غنی نے تنازع کے باوجود دوسری مرتبہ صدارت کا حلف اٹھایا جبکہ عبداللہ عبداللہ نے بھی متوازی تقریب کا اہتمام کیا تھا قبل ازیں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان تنازع کے باعث تقریب حلف برداری کو موخر کیا گیا تھا حالانکہ غیر ملکی سفارت کاروں کی بڑی تعداد پہنچ چکی تھی جن میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی موجود تھے.زلمے خلیل زاد نے دونوں راہنماﺅں کے درمیان مصالحت کی کوشش کی جو ناکام ہوئی اور اشرف غنی نے حلف اٹھا لیا جس میں امریکی نمائندہ خصوصی کے علاوہ سفارت کاروں اور نیٹو فورسز کے کمانڈر اسکاٹ ملر نے بھی شرکت کی.دوسری جانب عبداللہ عبداللہ نے بھی صدارتی محل میں تقریب منعقد کی اور صدر کے طور پر حلف اٹھایا اور افغانستان کی آزادی کا تحفظ، قومی خود مختاری اور سرحدی سالمیت پر زور دیا خیال رہے کہ افغانستان کے دونوں حریف راہنماﺅں نے طالبان کے مقابلے میں کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکامی کے بعد متوازی صدارتی تقاریب حلف برداری کی تیاریاں کی تھیں.فروری 2020 میں افغانستان کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر اشرف غنی کی کامیابی کا اعلان کیا تھا لیکن ان کے سخت ترین حریف عبداللہ عبداللہ نے کہا تھا کہ وہ اور ان کے اتحادی انتخاب میں کامیاب ہوئے ہیں اور اصرار کیا کہ حکومت وہ ہی بنائیں گے.
مزید اہم خبریں
-
شوہر اور ملازم کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
-
حکومت کی حماقتیں جاری ہیں، بہتر ہے مزید حماقتیں مت کریں
-
سرحد ہونیورسٹی واقعہ کے حقائق؛ لیفٹننٹ کرنل اسفند کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا
-
وفاقی وزیر احد چیمہ کی سول سروس کی تربیت اور این ایس پی پی کے نصاب کو تحقیق کی بنیاد پر ازسرنو تشکیل دینے کی ہدایت
-
رانا مشہود سے ایس اے او سی وفد کی ملاقات، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے حنا جاوید کے قتل کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور خواتین ویمن پارلیمانی کاکس کے حوالے کردیا
-
مدارسِ عربیہ کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں‘ طاہرمحمود اشرفی
-
وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کیلئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
-
مریم نواز کا روڈز پر مین ہول، گٹر ڈھکن کا لیول اوپر نیچے ہونے کا نوٹس،سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم
-
میر رضا کیس، 33 دیگر افراد سے بھی تحقیقات ہورہی ہیں، جبران ناصر
-
سرحد یونیورسٹی واقعہ؛ لیفٹننٹ کرنل اسفندیار ولی پشتون ہیں، اگر کسی بھی پشتون کی خاتون کو سرعام گالیاں دی جائیں تو کیا ردعمل ہوگا؟
-
خلیجی ممالک نے صرف 4 ماہ میں تقریباً 22 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا، سعودی عرب سرفہرست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.