
رات گئے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی اذانیں دینے کا سلسلہ شروع
عُلماء کرام کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ منگل کی رات پورے پاکستان میں خصوصی اذانیں دی جائیں، مساجد سے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی درخواست بھی کی گئی
محمد علی
منگل 24 مارچ 2020
23:38

مزید بتایا گیا ہے کہ عُلماء کرام کی جانب سے مشاورت کے بعد عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ منگل کی رات کو پورے پاکستان میں مساجد کے ساتھ ساتھ ہر گھر سے ایک فرد اپنے گھر کی چھت پر باوضو اور قبلہ رُخ ہو کر اذان دے۔
(جاری ہے)
لوگوں نے اپیل پر لبیک کہا اور ملک بھر کی مساجد اور گھروں کی چھتوں سے اذان کی آواز گونجی۔
جبکہ مساجد میں اذان کے ساتھ ساتھ لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل بھی کی گئی۔ جہاں ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وہیں لوگوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کیلئے حکومت بھی علماء کرام کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے ملاقات کی اور کورونا وائرس کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ علما کو کورونا وائرس کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے اور انہیں احتیاطی تدابیر اپنانے پر راغب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘صدر مملکت نے کہا کہ اس بحران سے نمٹنے کا واحد حل احتیاط برتنا ہے،لہٰذا ہرشہری سماجی فاصلہ اور صفائی کا خیال رکھے علاوہ ازیں وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا.اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں سے گزارش کی کہ اللہ کا حکم ہے کہ خود کو ہلاکت میں نہیں ڈالیں، اس لیے ہمیں احتیاط پر عمل کرنا چاہیے اور گھروں میں محدود رہنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور ضروری کام کے بغیر باہر نہ نکلا جائے.حضرت محمدﷺ کی حدیث پاک کا حوالہ دیتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ جو بندہ طاعون کی بیماری میں گھر میں رہے اور اللہ تعالیٰ سے اس کا اجر طلب کرے اور یہ یقین رکھے کہ اللہ کے حکم کے بغیر مجھے کوئی تکلیف پہنچنے والی نہیں تو اگر وہ زندہ بھی رہے تو شہید کا درجہ پائے گا اور اگر موت بھی آجائے تو شہید کی موت ہوگی.انہوں نے عوام سے گھروں میں محدود رہنے کی گزارش کی اور کہا کہ مصافحہ اور معانقہ کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ آپ کا، انسانیت اور مسلمانوں کا فائدہ ہے خیال رہے کہ ملک میں بڑھتے کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے اور اس سلسلے میں مصافحہ کرنے اور بغل گیر ہونے کا منع کیا گیا ہے.اس وقت اگر ملک میں مجموعی کیسز کی بات کی جائے تو متاثرہ افراد کی تعداد 916 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 7 افراد اس وائرس سے انتقال کرچکے ہیں.اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج تعینات کردی گئی ہے جبکہ صوبوں اور دیگر علاقوں کی جانب سے اپنی حدود میں لاک ڈاون اور مختلف طرح کی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں.مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.