پولیس، رینجرز اور مسلح افواج کے جوانوں، سماجی، سیاسی اور مذہبی رہنمائوں کو کورونا کے خلاف مہم کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

بدھ 25 مارچ 2020 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پولیس، رینجرز اور مسلح افواج کے جوانوں، سماجی، سیاسی اور مذہبی رہنمائوں کو کورونا کے خلاف مہم کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جیسے کہ سارا پاکستان سماجی فاصلے اپنا رہا ہے۔ میں پولیس، رینجرز اور مسلح افواج کے جوانوں کو بھی اپنے گروہوں اور گلیوں میں حرکت کے دوران مزید احتیاط برتنے کی درخواست کرتا ہوں، یہ نصیحت سماجی، سیاسی یا مذہبی رہنمائوں کیلئے بھی ہے جو کسی کورونا مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔