
کرونا وائرس کے سبب ایشیاء کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ کو بھی شدید خطرات لاحق
حالات میں بہتری نہ آئی تو کرکٹ مقابلے بھی ملتوی ہوسکتے ہیں: آئی سی سی ترجمان
ذیشان مہتاب
جمعرات 26 مارچ 2020
12:25

(جاری ہے)
دوسری جانب آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں۔ ستمبر میں ایشیاء کپ ٹی 20 ہونا ہے جب کہ اکتوبر میں آسٹریلیا میں اس کا کوالی فائنگ رائونڈ شروع ہونا ہے۔
24اکتوبر سے آئی سی سی ٹی ٹونٹی کا افتتاحی میچ میزبان آسٹریلیا اور عالمی نمبر ایک پاکستان کے درمیان سڈنی میں شیدول ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو ماہ بعد ہالینڈ، آئر لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے دورے بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ پی سی بی مستقبل کی سیریز اور ٹورنامنٹ کے بارے میں محتاط بیان دے رہا ہے اور اس کا خیال ہے کہ پس پردہ ایشین کرکٹ کونسل اور انٹر نیشنل کرکٹ کونسل تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ چند دن پہلے کراچی میں پی ایس ایل کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان کا کہنا تھا کہ اگر جولائی میں جاپان اولمپکس نہ ہوئے توستمبر میں ایشیا کپ اور اکتوبر میں ورلڈ کپ ٹی 20 کو بھی خطرات ہوسکتے ہیں۔ ہم پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ چار دن پہلے ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس میں وسیم خان نے ایک بار پھر اسی خدشے کا اظہار کیا تھا کہ ایشیا کپ کو شدید خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے لیکن یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز ہے۔ ہفتے کو وسیم خان نے کہا تھا کہ مستقبل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ، ہالینڈ اور انگلینڈ کا انحصار ان ملکوں کے حالات پر ہوگا۔ پاکستان انگلینڈ کی سیریز کا بھی ویسٹ انڈیز میں ہونا غیر فطری ہے۔ اس بارے میں ویسٹ انڈیز بورڈ بھی وضاحت کرچکا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ 30 جولائی کو لارڈز میں ہوگا اسلئے اس سیریز کے بارے میں اس مرحلے کوکوئی حتمی بات نہیں کی جاسکتی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آ گئی
-
ایشیا کپ‘ پاکستان کیخلاف بائیکاٹ کے مطالبات پر بھارتی ٹیم نے خاموشی توڑ دی
-
دبئی ‘پاک بھارت میچ کیلئے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینز لگانے کی تیاریاں
-
دبئی میں فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ مفت تقسیم کردیے
-
صفر پر آئوٹ ،صائم ایوب شرمناک فہرست میں رضوان کے ساتھ شامل ہوگئے
-
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو کیفے سے نکال دیا گیا تھا، جیمائمہ روڈریگز کا انکشاف
-
پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے پلیئر عزیز خان کو سری لنکا روانگی سے روک دیا گیا
-
فرنچائز کراچی کنگز کا اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی متنازع پوسٹ پر کرارا جواب
-
سرکاری کرکٹ اکیڈمی سے نکالے جانے کے بعد والد نے پریکٹس میں مدد کی، شبمن گل کا حیران کن انکشاف
-
ایشیا کپ کا میزبان ہونے کے باوجود بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار منظرعام سے غائب
-
ہر ٹیم کیخلاف بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں، صائم ایوب
-
ایشیا کپ 2025ء،کرکٹ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا (کل) ہوگا نے کیلئے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.