
پاکستان نے بجٹ سپورٹ کے لیے اضافی 4 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا انتظام کرلیا
کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مختلف قرض دہندہ اور امدادی اداروں سے اضافی رقم حاصل کی جائے گی
میاں محمد ندیم
جمعرات 26 مارچ 2020
13:37

(جاری ہے)
مشیرخزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ مالیاتی پیکج اور ایمرجنسی ریسپانس کا کل حجم 12 کھرب 40 ارب روپے ہے‘انہوں نے وضاحت کی کہ سرکاری پیسہ ضائع ہوئے بغیر متعینہ شعبوں میں ریلیف پہنچانے کے لیے ایک میکانزم کی تشکیل میں چند ہفتے لگیں گے. انہوں نے مالیاتی منڈیوں میں کیپیٹل ویلیو ٹیکس کے خاتمے کا بھی اعلان کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر تشکیل دیے گئے 50 ارب ڈالر کے خصوصی فنڈ میں اضافی فنڈز حاصل نہیں کررہا کیوں کہ اس کا اہل ہونے کے لیے ایک خاص سطح کے معاشی نقصان کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ پاکستان اس سطح تک نہیں جائے گا.انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایمرجنسی فنڈ کے اہل نہیں تو ہماری ترجیح ہے کہ فوری بنیادوں پر اضافی فنڈز حاصل کرنے کا وعدہ کروالیا جائے انہوں نے بتایا کہ کہ حکومت نے عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر کی معاونت اور دیگر منصوبوں کے لیے پہلے سے جاری غیر استعمال شدہ فنڈز کو کسی اور جگہ استعمال کرنے کے لیے درخواست کی ہے.مشیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک فوری طور پر 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا اور ہنگامی ضروریات پوری کرنے کے لیے رواں برس جون تک 90 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کی جانب سے 60 کروڑ ڈالر مجموعی اضافی فنڈز کا وعدہ کیا گیا ہے.انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جاپان انٹرنیشل کووآپریشن ایجنسی اور برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے علاوہ دیگر ممالک سے ریسکیو معاونت کی بات کی ہے کیوں کہ کووِڈ 19 سے ہونے والے نقصانات کے جائزے میں اقوامِ متحدہ کے ادارے میں شامل ہوگئے ہیں.انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں حکومت بجٹ اور اقتصادی سپورٹ کے لیے مختلف قرض دہندہ اداروں سے مالی معاونت کے حصول کی کوشش کرے گی دوسری جانب مشیر خزانہ متعدد مرتبہ پوچھنے کے باوجود اس سوال کو نظر انداز کرتے رہے کہ ملک کو ہونے والے معاشی نقصان کا مجموعی تخمینہ کیا ہے اور 12 ارب روپے کا سرکاری پیسہ لگانے کے بعد اس نقصان کو کس حد تک کم کیا جاسکتا ہے.

مزید اہم خبریں
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.