
سینیٹر رحمان ملک کا حکومت سے فوری طور پر کرفیو لگانے کا مطالبہ
کورونا وائرس قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،کورونا وائرس پر سیاست اور الزام تراشی کوئی کھیل نہیں ہونا چاہئے، رہنما پیپلز پارٹی
جمعرات 26 مارچ 2020 14:05
(جاری ہے)
سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ حکومت کو بروقت اقدامات اٹھانے کیلئے 27 فروری کو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا تھا، 27 فروری کو ہی حکومت پر کارونا وائرس کیخلاف جامع قومی پلان تیار کرنے کا زور دیا تھا۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ائیرپورٹ و دیگر داخلہ پوائنٹس پر اسکرئنگ و آئسولیشن مراکز قائم کرنے کا کہا تھا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں داخل ہوتے ہی ہر مسافر کا ٹیسٹ و آئسولیشن میں رکھنے کی تجویز دی تھی، کورونا وائرس کو قومی سلامتی مسئلہ قرار دیکر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز دی تھی۔ سینیٹر رحمان ملکننے کہاکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کا مشترکہ اجلاس بلاکر مشترکہ حکمت عملی کا مشورہ دیا تھا، 30 نکات پر مشتمل پلان تیار کرکے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بھیجا تھا، حالات آج مختلف او بہتر ہوتے اگر حکومت کورونا کیخلاف بروقت اقدامات اٹھاتی۔انہوںنے کہاکہ 6 مارچ کو کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دی تھی، حکومت سے سول ہسپتالوں کو آرمی میڈیکل کور کے حوالے کرنے کا کہا تھا، آرمی میڈیکل کور کو سول ہسپتالوں کی مدد کی تجویز پر پی پی کے سینئر ساتھی نے مخالفت کی۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ میرا جواب تھا کہ نہ میں نے مارش لاء کا کہا ہے و نہ بھارتی فوج سے مدد مانگی ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ میں نے پاک آرمی میڈیکل کور کا سول ہسپتالوں سے مکمل تعاون کرنے کی تجویز پیش کی تھی، میں نے آرمی چیف کا سول ہسپتالوں سے مکمل تعاون کرنے کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ان مشکل حالات میں اتفاق و اتحاد سے ہمیں مخفی دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو کورونا وائرس کیخلاف اکٹھا جنگ لڑنے کی پیشکش کی، افسوس کہ حکومت کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کے پیشکش کا حوصلہ افزا جواب نہیں ملا۔مزید قومی خبریں
-
مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا
-
داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
-
بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
-
5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلی سندھ
-
5 جولائی 1977ہماری تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کی روانڈا کے 31ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم شہادت پر پیغام
-
وزیراعلیٰ کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے سالانہ غسل مبارک کی تقریب
-
جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.