گلگت بلتستان: سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

جمعرات 26 مارچ 2020 14:05

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے پیش نظر گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق ملازمین میں پیرامیڈیکل، ڈاکٹرز، پولیس اور دیگر شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اضافی تنخواہ کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

فیض اللہ فراق نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحق افراد کو راشن مفت فراہم کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر کو مستحق افراد کی فہرستیں تیار کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں،گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس کے 84 کیسز سامنے آئے ہیں ،ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔پاکستان بھر میں مہلک بیماری کے باعث مجموعی طور پر آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، 1100 سے زائد متاثر ہیں۔خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ تین، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔