سوشل میڈیا صارفین کی پاکستان ٹیلی کام کے خلاف مہم کا آغاز

بین الاقوامی ٹیلی کام کمپنیوں نے کورونا سے متاثرہ ممالک کے لئے مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمیں بھی ایسی سہولیات دی جائیں کیونکہ ہم بھی اس مشکل وقت میں گھر سے کام کرنے پر مجبور ہیں، پاکستانیوں کا مطالبہ

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 26 مارچ 2020 15:27

سوشل میڈیا صارفین کی پاکستان ٹیلی کام کے خلاف مہم کا آغاز
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26مارچ2020ء) بین الاقوانی ٹیلی کام کمپنیوں کاکورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے کم آمدن والے افراد کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ، پاکستانی عوام کا ردعمل سامنے آگیا۔ کمپنیوں نے ٹیلی کام نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ممالک میں کورونا وارئرس نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، وہ وہاں کی غریب یا کم آمدن والے افراد کو مفت انٹرنیٹ فراہم کریں گے تا کہ وہ گھر سے آسانی سے کام کر سکیں اور انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے پیاروں کےساتھ بھی رابطے میںرہیں۔

بین الاقوامی ٹیلی کام کمپنیوں کے ا س فیصلے کے باوجود ابھی تک پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے ایسی کسی سہولیت کی فراہمی کا اعلان نہیں کیا گیا جس کے بعد صارفین نےسوشل میڈیا پر ٹیلی کام کے خلاف ایک مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس معاملے میں حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں ایک ساتھ مل کر پاکستانیون کو سہولیات فراہم کریں۔

پاکستانی عوام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اگر پاکستانی کمپنیوں نے بھی انٹرنیٹ کی سہولت کو فری نہیں کیا تو وہ کل سے ان کے خلاف ایک نئی مہم کا آغاز کر دیں گے۔
کچھ لوگوں کی جانب سے اس شکایت کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ٹیلی کام کمپنیوں نے اپنے ریٹ بڑھا دیئے ہیں تا کہ کاروبار کو مزید بڑھایا جائے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک بہت بڑی تعداد گھروں سے کام کر رہی ہے۔ ایسے افراد کی جانب سے عوام سے ان ٹیلی کام کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ ممالک کے افراد کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی تا کہ وہ گھروں سے آسانی سے کام کر سکیں۔