حکومت کا مالیاتی اداروں سے3 ارب 65 کروڑ ڈالرزقرض لینے کیلئےرابطہ

قرض کی رقم سے معیشت پر کورونا وائرس کے اثرات کو دور کیا جائے گا، قرض کیلئےآئی ایم ایف، ورلڈ بینک سے رابطہ کرلیا گیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 مارچ 2020 16:01

حکومت کا مالیاتی اداروں سے3 ارب 65 کروڑ ڈالرزقرض لینے کیلئےرابطہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ 2020ء) وفاقی حکومت نےعالمی مالیاتی اداروں سے 3 ارب 65 کروڑ ڈالرز قرض لینے کیلئے رابطہ کرلیا، معیشت پر کورونا وائرس کے اثرات کو دور کرنے کیلئے قرض لیا جا رہا ہے، قرض کیلئےآئی ایم ایف، ورلڈ بینک سے رابطہ کرلیا گیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے 3 ارب 65 کروڑ ڈالرز کا قرضہ لینے کیلیے رابطہ کیا۔

حکومت نے آئی ایم ایف ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قرض لینا چاہتی ہے تاکہ معیشت پر کورونا وائرس کےاثرات کو دور کیا جا سکے۔ موجودہ حکومت نے پہلے بھی مالی معاہدوں کو عوام اور پارلیمنٹ کے سامنے لانے سے گریز کیا۔ مواد اور سامان کے فنڈ کے شفاف استعمال اور ترسیل پر شفافیت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میاں رضا ربانی نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہر ہفتے منعقد کیا جائے۔

مشترکہ مفادات کونسل میں معاہدے، رقم، مواد اور سامان کی ترسیل کے معاملات رکھے جائیں۔ این ڈی ایم اے بھی متعلقہ رپورٹ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے سامنے رکھے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل کی کارروائی پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور این ڈی ایم اے پارلیمنٹ کے سامنے ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جیسے چیلنجز کا آج پاکستان سمیت ساری دنیا کو سامنا ہے جبکہ کورونا وائرس کے سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک سے رابطہ کیا. انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے متاثرہ ملکوں سے رابطہ کر کے کورونا وائرس سے بچاﺅ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے.پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت سے کورونا وائرس کے پیش نظر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مواصلاتی بلیک آﺅٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ترجمان عائشہ فاروقی نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے لاحق خطرے کے پیش نظر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مواصلاتی بلیک آﺅٹ کو ختم کرے۔