تھوڑی سی بارش کے بعد شہر میں بجلی کی صورتحال افسوسناک ہے، ریاض حیدر

کے الیکٹرک کے نمائندگان شہر کے تمام پاور اسٹیشن کا جائزہ لیں، مقامی سطح کے فالٹس فوری ختم کیے جائیں،پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی

جمعرات 26 مارچ 2020 20:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع وسطی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ تھوڑی سی بارش کے بعد شہر میں بجلی کی صورتحال افسوسناک ہے بارش و بونداباندی ہوتے ہی بعض علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل کردی گئی شہر میں لاک ڈاؤن سے عوام گھروں میں محدود ہیں،بجلی کی عدم فراہمی سے گھروں میں محدود عوام مشکلات کا شکار ہیں کیالیکٹرک اشتہارات کے بجائے کارکردگی بہتر کرے کے الیکٹرک کے نمائندگان شہر کے تمام پاور اسٹیشن کا جائزہ لیں مقامی سطح کے فالٹس فوری ختم کیے جائیں بارش کے باعث ہر بار کے الیکٹرک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے کچھ روز قبل ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے علاقہ مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا تھا تاہم اب بھی بارش کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں بجلی کی بندش اور عدم فراہمی کا سلسلہ جاری و ساری ہے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے مزید کہا کہ شہر قائد میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہے وقفے وقفے کی بارش سے گندگی غلاضت کے ڈھیر سے اٹھنے والی بدبو بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے لوکل انتظامیہ شہر میں صفائی کے نظام کا خاص خیال رکھے کورونا وائرس سے بچاؤ میں صفائی اہم جز ہے گندگی غلاضت کے ڈھیر کے باعث جراثیم پھیلنے کا خدشہ ہے۔