
پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ ہے،وہ عوام سے ہیں اور عوام ان سے ہے،بلاول بھٹو زرداری
کڑے وقت میں پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کسی ضرورت مند کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،چیئر مین پیپلز پارٹی
جمعرات 26 مارچ 2020 23:58
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومیہ اجرت کمانے والے افراد کی امداد کے میکنزم کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں شیری رحمان، نیر بخاری، سید نوید قمر، سلیم مانڈوی والا اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس شریک ہوئے جبکہ تاج حیدر، وقار مہدی، امتیاز شیخ، مرتضی وہاب اور حارث گزدر کے علاوہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے پی پی پی کراچی کے صدر سعید غنی بھی ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں یومیہ اجرت کمانے والے پریشان نہ ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے، انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ایک ایک مزدور کے گھر پہنچے اور اسے راشن دے اور گھروں کی دہلیز پر یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن پہنچایا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کے ذمہ داران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ سندھ کے کسی مزدور کے گھر میں فاقے نہیں ہونے چاہئیں، اس موقع پر سندھ حکومت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی قیادت کو ضرورت مندوں کی مدد کیلئے اپنی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومیہ اجرت کمانے والے افراد کیلئے سندھ کے ہر ضلع کے ڈی سی کو پہلے فیز میں دو کروڑ روپوں کے اجرا پر اظہار اطمینان کیا، انہوں نے ہدایت کی کہ پہلے فیز کے تحت یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن کی تقسیم فی الفور شروع کی جائے، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومیہ اجرت کمانے والے افراد کی مدد کیلئے دوسرے فیز پر سندھ حکومت کی بریفنگ بھی لی، ویڈیو لنک اجلاس کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے زکو مستحقین کے حوالے سے بھی استفسار کیا جس کے جواب میں سندھ حکومت کے ذمہ داران نے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ ایک لاکھ زکو مستحقین کو ان کے اکانٹس میں پیسے منتقل کردئیے گئے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر سندھ حکومت کو یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے رابطے کے حوالے سے ہیلپ لائن بنانے کی بھی ہدایت کی۔
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.