بھارتی جیلوں سے 14 ہزار بچوں سمیت کشمیری قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان

پیر 30 مارچ 2020 17:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری قیدیوں کو رہا کرے، مقبوضہ کشمیر کے 14 ہزار بچے بھارتی جیلوں میں قید میں ہیں انہیںبھی فوری رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی پروپیگنڈا سراسر غلط ہے کہ پاکستان سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو زبردستی آزاد کشمیر بھیجا جا رہا ہے، ہجیرہ کا ایک شخص لاہور میں کورونا سے جان بحق ہوا، اس کے میت تک یہاں نہیں لائی گئی، اس حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا ماضی کی طرح جھوٹا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں، بیٹیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی مذمت کرتا ہوں۔اس مشکل وقت میں بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاستی حکومت کورونا وائرس کو پھیلنے کے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔