ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، زیریں خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات

جمعہ 3 اپریل 2020 21:22

ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، زیریں خیبرپختونخوا، شمال مشرقی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ملک کے بیشتر اضلاع میں ہفتہ کو موسم خشک رہے گا تاہم زیریں خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک /مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلوداور موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کرم، کوہاٹ، وزرستان، ڈی آئی خان اور بنوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شام یا رات کو ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور لیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب، ہر نائی، قلعہ سیف اللہ اور بارکھان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم خضدار 06 اور موہنجوداڑو میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔