وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور امدادی سامان کے حوالے سے بریفنگ دیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 4 اپریل 2020 15:52

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اپریل۔2020ء) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں وزیراعظم عمران خان کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور امدادی سامان کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ وزیر اعظم کو مستحقین میں راشن کی فراہمی کے لیے اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی. گورنر پنجاب نے مخیر حضرات کے تعاون سے ایک لاکھ غریب خاندانوں کے لیے راشن کا انتظام کر رکھا ہے وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف فنڈ کے لیے مخیر حضرات عطیات کا بھی اعلان کریں گے.

(جاری ہے)

گورنر ہاﺅس میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوں گی واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے پھیل رہے ہیں ملک بھر میں کورونا سے اب تک 40 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ پاکستان میں 2 ہزار 7 سو بڑھ گئی ہے. پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ کم سے کم رکھنے کیلئے جزوی لاک ڈاﺅن کیا گیا ہے ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں قبل از وقت کر دی ہیں.

وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے بے روزگار ہونے والے افراد کو گھروں میں راشن پہنچایا جائے گا وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برصغیر میں غربت کی شرح بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے فیصلوں میں توازن لانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے لاک ڈاﺅن، لوگوں کو بھوک سے بچانے اور معیشت کو گرنے سے روکنے کے لیے ہمیں فیصلوں میں توازن پیدا کرنا پڑ رہا ہے ہم نے تعلیمی ادارے، مالز، شادی ہال، ریستوران اور عوامی اجتماعات کی دوسری جگہیں بند کردی ہیں لیکن لاک ڈاﺅن کی تباہی روکنے لیے زرعی شعبہ کھول دیا ہے اور اب ہم تعمیرات کا شعبہ کھول رہے ہیں.

واضح پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2700 سے بڑھ گئی ہے جبکہ 1072 متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے‘پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہے جبکہ 139 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ہلاک شدگان میں سے 11 کا تعلق پنجاب، 14 کا سندھ، 11 کا خیبر پختونخوا، تین کا گلگت بلتستان جبکہ ایک کا بلوچستان سے ہے. پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر نہ کی گئیں تو پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار تک بڑھ سکتی ہے.

ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پاکستان کے آزادکشمیر میں بھی مکمل یا جزوی لاک ڈاﺅن ہے جسے اب 14 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں فوج بھی تعینات ہے‘پاکستان کی حکومت نے تین اپریل سے ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن کی جزوی بحالی کا اعلان کیا ہے تاہم اندرونِ ملک پروازیں 11 اپریل تک معطل رہیں گی.