پٹھانکوٹ: سینکڑوں کشمیری محنت کشوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی

ہفتہ 18 اپریل 2020 18:28

پٹھانکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2020ء) بھارتی پنچاب کے ضلع پٹھانکوٹ کے مختلف قرنطینہ مراکز میں موجود مقبوضہ کشمیر کے لگ بھک بارہ سو محنت کشوں نے مقبوضہ علاقے میں اپنے اپنے گھروں کو واپسی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ کشمیری محنت کش واپس گھروں کو جانے کیلئے راجستھان،ہریانہ اور نئی دلی سے پٹھانکوٹ پہنچے تھے جہاں انہیں لاک ڈائون کی وجہ سے روک کر قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ۔ تاہم قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے باوجود انہیں کشمیر میں گھروں کو واپس روانہ نہیں کیا جا رہا جس پر انہوںنے گزشتہ کئی روز سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔