بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، شام کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

منگل 5 مئی 2020 19:50

بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، شام کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج بدھ کے روز دن کے دوران موسم خشک رہی گا تاہم (شام /رات) کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ آج بدھ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کیدوران خیبر پختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان ، پنجاب اور سندھ میں بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں کاکول29 ،بالاکوٹ، سیدو شریف 11، دیر(اپر 17 ،لوئر 10)، مالم جبہ07، بونیر 02، کشمیر میں مظفر آباد (سٹی26، ایئر پورٹ22)، گڑھی دوپٹہ 14، کوٹلی 04، راولاکوٹ 03،اسلام آباد (زیرہ پوائنٹ10،ایئر پورٹ03)،پنجاب میں مری 35، راولپنڈی (چکلالہ 10) ،منڈی بہا ئولدین 06،چکوال ، گجرات 02، جھنگ 01، گلگت بلتستان میں گوپس 06 ،گلگت 05 ، بونجی 04،چلاس 02 اور سندھ میں حیدر آباد03 جبکہ ٹنڈو جام کے مقام پر 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت5 4، شہید بینظیر آباد، دادو، مٹھی ،چھور ، لسبیلہ 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔