ہیٹ ویو سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا،پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند ہیں اور شمال مشرق کی سمت سے 10 کلومیٹر کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں

بدھ 6 مئی 2020 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) ہیٹ ویو سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو مزید2 روز تک رہے گی، اس دوران پارہ41ڈگری تک جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند ہیں اور شمال مشرق کی سمت سے 10 کلومیٹر کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے، شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اوراگلے دوروز کے دوران درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے بدھ کو صبح دس بجے پارہ 32 ڈگری تک جا پہنچا تھا اور دوپہربارہ بجے 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک بجے کے بعد گرمی میں مزید اضافہ ہوا پارہ 40 ڈگری کو چھوگیا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہاکہ جمعرات کو بھی درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہیجب کہ 8 مئی سے درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ پر آجائے گا،یہ مختصر دورانییکی معتدل ہیٹ ویو ہے اور 15 مئی کو گرمی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے،12 سے 14 مئی کے دوران ایک اور مغربی ہواں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، سسٹم کے تحت بالائی سندھ، جنوبی پنجاب،کے پی کے اور دیگر علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں جب کہ سسٹم کے باعث کراچی میں ہواوں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے۔