شہرقائد میں13 اور 14 مئی کو بوندا باندی کا امکان

پیر 11 مئی 2020 15:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) شہرقائد میں13 اور 14 مئی کو بوندا باندی کا امکان ہے،سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ جیکب آباد اور گوادر میں بھی بادل برسیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 13 مئی کی رات اور 14 مئی کی صبح بوندہ باندی کا امکان ہے جبکہ کل سے 16 مئی کے دوران ملک میں ایران کے راستے دو مغربی سسٹم داخل ہونگے جس سے مغرب کے زیراثر بلوچستان اور بالائی سندھ میں بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے باعث سکھر ،لاڑکانہ، نواب شاہ، جیکب آباد اور گوادر میں بادل برسیں گے جبکہ نچلی سطح کے بادلوں کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے، اس دوران شہر میں درجہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں فی الحال ہیٹ ویو کا امکان نہیں۔