
مقبوضہ کشمیرمیںمظاہرین پر طاقت کا استعمال، متعدد زخمی
لوگ سڑکوںپرنکل آئے ،زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے پاک بھارت کشیدگی ایک بدترین رخ اختیار کر سکتی ہے،حریت رہنما پروفیسربٹ
جمعہ 15 مئی 2020 21:04
(جاری ہے)
مظاہروںکامقصد کشمیری نوجوانوں کے مسلسل قتل کی مذمت اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔
سینئر حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے سرینگرمیںجاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کی دوجوہری طاقتیںہیں اور انکے درمیان کشیدگی ایک بدترین رخ اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر دونوںملکوںکے درمیان ایک بنیادی مسئلہ ہے جسکا حل نہ کیاجانا دونوں پڑوسیوں میں سے کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ اس تنازے کا قابل قبول ، دیرپا اور قابل احترام حل سب کی فتح ہوگی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور جاوید احمد میر سمیت دیگر آزاد پسند رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں افسوس ظاہرکیا کہ کشمیریوںکا قتل عام جاری ہے اور بھارتی فوجی کشمیریوںکی تحریک آزادی کودبانے کیلئے بیگناہ کشمیری نوجوانوںکو ہدف بنا رہے ہیں۔ انہوںنے فوجیوںکی طرف سے ضلع بڈگام کے علاقے کائوسہ میں بیگناہ نوجوان معراج الدین شاہ کے سفاکانہ قتل کی مذمت کی۔ کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میںکہاگیاکہ بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران مئی کے مہینے میں اب تک 11کشمیریوںکو شہید کیا۔ جموںوکشمیر یوتھ سوشل فورم کے ارکان نے جمعہ کو سرینگرمیں ایک اجلاس میں شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔بھارتی فوجیوں نے سرینگر، بڈگام ، کنگن، اسلام آباد، شوپیاں، پلوامہ، اونتی پورہ، حاجن، کپواڑہ،ہندواڑہ،سوپور،بارہمولہ،رفیع آباد، پٹن، ڈوڈہ،کشتواڑاوردیگرعلاقوںمیں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی جاری رکھیں۔ان علاقوں کے رہائشیوںنے ذرئع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ فوجیوں نے انکی زندگیاں جہنم بنا دی ہیں۔ادھر جموں وکشمیر پیپلز لیگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ ایک اجلاس میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں محاصرے اور تلاشی کی نام نہادکارروائیوںکے دوران نوجوانوںکے قتل، گرفتاریوں اور املاک کی تباہی کی مذمت کی۔ اجلاس کی صدارت پیپلزلیگ کے وائس چیئرمین سیداعجاز رحمانی نے کی جبکہ اس میں پارٹی رہنمائوں مولوی احمد راتھر، احمد شیخ، انجینئر فیاض، پرویزاحمد، شبیر احمد، مولوی رفیق ، بلال احمد اور دیگر نے شرکت کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.