
او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے ڈومیسائل قوانین کو مسترد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں،
وقت آ گیا ہے بین الاقوامی برادری خاص طور پر مسلم ممالک بھارت کو انسانیت کے خلاف جرائم پر کٹہرے میں کھڑا کریں،جنید صحرائی اور اُن کی ساتھیوں کی قربانی کو سلام ، شہدا کی قربانیوں سے کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی ، صد رآزاد کشمیر سردار مسعود خان
بدھ 20 مئی 2020 23:27
(جاری ہے)
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی حکومت ہندو توا نظریہ کو آگے بڑھانے کے لیے اور کشمیر میںمسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی کا منصوبہ لے کر آئے ہیں جس کا مقصد بالکل واضح ہے ۔
صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے ڈومیسائل قوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی ہندووں کو آباد کر کے اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اور کشمیریوں کا یہ مصمم ارادہ اور عزم ہے کہ وہ بھارت کے ان نا پاک منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ اس وقت جب پوری دنیا کرونا وائرس کی وبا سے لڑنے میں مصروف ہے بھارت اس موقع سے فائدہ اُٹھا کر کشمیریوں کی نسل کشی میں اور قوانین تبدیل کر کے کشمیریوں پر اپنے نا جائز اور غیر قانونی قبضہ کو دوام بخشنے کی کوشش میں مصروف ہے جو ایک شرمنا ک عمل ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں اُنہیں عسکریت پسند قرار دے کر شہید کیا جا رہا ہے ۔ صدر سردار مسعود خا ن نواکدل سرینگر میں بھارتی قابض فوج کے ساتھ دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پانے والے جنید صحرائی اور اُن کے ساتھی طارق احمد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنید صحرائی اور لاکھوں شہداء کا خون رائیگان نہیں جائے گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر کے لاکھوں شہیدوں کی عظیم قربانیوں کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر اس وقت پوری دنیا میں اُجاگر ہو رہا ہے ۔ اور انشاء اللہ وہ قت دور نہیں جب ان قربانیوں کے صدقے بھارت کو کشمیر چھوڑ کر جانا ہو گا اور کشمیریوں کو آزادی دینی ہو گی ۔ صدر آزاد کشمیر نے آزاد ی و حریت کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے جنید صحرائی کے والدین اور عزیز و اقارب سے بھی اس عظیم نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
کلمہ پڑھ کرحلفا کہتا ہوں کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کبھی بھی تین روپے یونٹ بجلی کا مطالبہ نہیں کیا،راجہ محمد فاروق حیدرخان
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.