اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرآج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

جمعرات 21 مئی 2020 12:08

اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گاجبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ا ورگرم رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآ باد 47 ، تربت، موہنجوداڑو، مٹھی اور دادو 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔