کرونا وبا اور لاک ڈائون متاثرین کی فرنٹ لائن پر خدمات دینے والا مجاہد اور قوم کا فخر ہیں، ہدایت الرحمان بلوچ

جمعہ 22 مئی 2020 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ کرونا وبا اور لاک ڈائون متاثرین کی فرنٹ لائن پر خدمات دینے والا مجاہد اور قوم کا فخر ہیں ۔ جماعت اسلامی اور الخدمت نے ملک گیر منظم اور بروقت خدمات کی سرگرمیاں انجام دی ہیں اور ملک کے طول و عرض میں بلاامتیاز تمام انسانوں کی خدمت کی ہے ۔

جماعت اسلامی کے کارکنان والخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں نے جان کی پرواہ کیے بغیر ملک بھر میں وباء کے دوران جہاں لوگ گھروںمیں محسورتھے انہوں نے تاریخی خدمات سرانجام دیے جو قابل تقلید قابل فخرہے ان رضاکاروں وکارکنان پر پورے ملک کے عوام کافخر ہیں انہوں نے کہاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم نہیں ، وفاقی اور ظ*صوبائی حکومتوں کی نااہلی ، ناکامی ، کرپشن اور مفاد پرستی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

(جاری ہے)

کرونا وبا نے حالات میں جہاں تبدیلی پیدا کی ہے ، وہیں پاکستان کا پورا نظام بھی بے نقاب ہوگیا ۔ ریاست سیاسی بندوبست کرتی ہے ، پاپولر پارٹیاں اقتدار کے لیے بھان متی کا کنبہ جوڑتی ہیں اور نام نہاد الیکٹ ایبلز کے ہاتھوں نظام اقتدار بلیک میل ہوتاہے اسی وجہ سے تعلیم ، صحت ، بلدیاتی ، سماجی نظام ناکارہ اور عوام لاوارث ہیں ۔جماعت اسلامی عوام کو منظم کرے گی اور ظالمانہ کرپٹ مفاد پرست نظام سے نجات دلائے گی ۔

مسئلہ کشمیر فلسطین اور کشمیر عالم اسلام کے وجود کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ امت کے مسائل حل نہ کر کے عالمی برادری اور عالم اسلام کی قیادت نے مجرمانہ کردار ادا کیاہے ۔ امریکہ ، اسرائیل اور انڈیا گٹھ جوڑ فلسطین و کشمیر کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے دفن کرناچاہتا ہے ۔ صدی کی ڈیل اور مودی فاشزم اقدامات ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں ۔ عالم اسلام ہوش کے ناخن لے ، ایمانی غیرت پیدا کرے اور فلسطین و کشمیر کے مسائل حل کرائے وگرنہ اسلامی دنیا کا مستقبل اور زیادہ انتشار اور تاریکی کا شکار کردیا جائے گا ۔