طیارہ حادثہ، وزیراعلیٰ سندھ کی بے گھر ہونے والے افراد کو ہوٹل منتقل کرنے کی ہدایت

بے گھرہونے والے تمام افراد کی بھرپور مدد کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر کورنگی کو متاثرہ افراد کے لئئ رہائش کا انتظام کرنے کی ہدایت کر دی

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 23 مئی 2020 10:14

طیارہ حادثہ، وزیراعلیٰ سندھ کی بے گھر ہونے والے افراد کو ہوٹل منتقل ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23مئی2020ء) کراچی میں مسافر طیارہ گرنے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ نے بے گھر ہونے والے افراد کو ہوٹل منتقل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کورنگی کو مراد علی شاہ کی جانب سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں متاثرہ افراد کے لئے رہائش گاہ کا انتظام کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بے گھر ہونے والے تمام افراد کی بھرپور مدد کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب جمعہ کی دوپہر سوا دو بجے کے قریب پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 8303 گر کر تباہ ہوگئی۔ ایئربس میں 107 افراد سوار تھے جن میں 99 مسافر اور عملے کے 8 افراد شامل ہیں۔ ایئربس 320 ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی پرواز لاہور سے کراچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ سے قبل طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ پتا چل سکا تھا کہ طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے بالکل تیار تھا۔ پائلٹ نے لینڈنگ کا سگنل بھی دے دیا تھا۔ لیکن طیارے کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا جس کے بعد طیارہ ماڈل کالونی کی آبادی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کی ابتدائی وجوہات کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ لینڈںگ کے دوران طیارے کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پائلٹ طیارے کو لینڈنگ کی ناکام کوشش کے بعد دوبارہ فضاء میں لے گیا اور چکر لگانے کے بعد دوبارہ لینڈنگ کے لیے واپس آیا، تاہم اس موقع پر طیارے کے دونوں انجن فیل ہو گئے اور طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ہی آبادی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

تا ہم حادثے کے بعد سے ابھی تک امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 25 متاثرہ گھروں کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور 97 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے بعد متاثرہ افراد کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔