اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب کشمیر، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 29 مئی 2020 12:01

اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب کشمیر، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا سب سے زیادہ بارش کشمیر، گڑھی دوپٹہ 4 ، مظفرآباد 3 ، خیبر پختونخواہ، کاکول 3، پنجاب، حافظ آباد 2 ، سیالکوٹ ایک ، مری اورخانیوال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ 50، شہید بینطیر آباد، جیکب آباد،موہنجوداڑو، دادو، پڈعیدن اور سبی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔