اسٹیل میل ملازمین کی برطرفیوں کو برداشت نہیںکی جائے گی ،رضا ربانی

پیپلز پارٹی کی قیادت محنت کشوں کے ساتھ کھڑی ہے ،روزگار تحفظ کرے گی،حبیب جنیدی

اتوار 31 مئی 2020 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) پاکستان اسٹیل ملز کامؑاہدہ پارلیمنٹ کے سامنے لایا جائے ،جبکہ حکومت نے اسٹیل ملز سے 9350 ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے جوسمری تیار کی ہے ،کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ۔یہ بات پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹرٰی جنرل ،سینیٹررضا ربانی اور پیپلز لیبر بیورو کے صدر حبیب الدین جنیدی نے دیگر رہنماوں کے ساتھ کراچی پریس کلب میں دوران خطاب کر تے ہو ئے کہی ۔

(جاری ہے)

رضاربانی نے کہاکہ وفاقی کابینہ اسٹیل ملز کی نجکاری کی مجاز نہیں اور نہ ہی ملازمین کو نکال سکتی ہے وزیراعظم نے پاکستان اسٹیل ملزکی نجکاری کی مخالفت تھی ،اب کیسے یہ دوبارہ نجکاری کی فہرست میں شامل ہو گیا ،رضاربانی نے کہاکہانتظامیہ کی جانب سے جو ملازمین کو فارغ کرنے کی تیار کرلی گئی ہے ،یہ اتنا آسان نہیں پیپلز پارٹی کی قیادت اسٹیل مل کے محنت کشوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر سطح پر ان کے روزگار کا تحفظ کرے گی ،اور ہم اس مسلے کو سینٹ ،قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے ،اس موقع پر پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ پی پی پی مزدورں کی پارٹی ہے ،اگر وفاقی حکو مت نے اسٹیل مل کے محنت کشوں کو بے روزگار کرنے کی کوشش کی تو اسکو برداشت نہیں کیا جائے گا ،چو ر دروازے سے آنے والی حکومت کو محنت کشوں کی طاقت سے نکل باہر کریں گے،چیئرمین پیپلز ورکرز یونین کے چیئر مین شمشاد قریشی نے رضاربانی ،حبیب الدین جنیدی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں ہمیشہ پاکستان اسٹیل کے محنت کشوں کا ساتھ دیا ہے ا ور آئند ہ بھی اسٹیل ملز کے مزدورں کے روزگارکو تحفظ فراہم کریں گے ، اس موقع پر مرزاطارق بیگ،سید حمیداللہ، مصطفی ذرداری،عبدالقادر بگھیو،میاںجاویدسمیت دیگر بھی موجودتھے۔